سعودی عرب کا پاکستان پر اعتماد برقرار، 3 ارب ڈالر ڈپازٹ رول اوور کا معاہدہ

0

اسلام آباد:سعودی عرب نے پاکستان میں رکھے گئے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کو مزید مدت کے لیے رول اوور کر دیا، جس کے تحت پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو اہم سہارا مل گیا ہے۔

یہ معاہدہ سعودی فنڈ برائے ترقی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے درمیان طے پایا، جس پر واشنگٹن میں ایک باقاعدہ تقریب کے دوران دستخط کیے گئے۔ معاہدے پر سعودی فنڈ کے سی ای او سلطان بن عبدالرحمان المرشد اور اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے دستخط کیے۔

وزارت خزانہ کے مطابق تقریب میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بھی شرکت کی، جبکہ امریکا میں پاکستان کے سفیر سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔یہ تقریب عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے 2026 کے بہار اجلاس کے موقع پر منعقد ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق اس معاہدے کے تحت اسٹیٹ بینک میں موجود سعودی ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کر دی گئی ہے، جو پاکستان کی معاشی استحکام کی کوششوں میں اہم کردار ادا کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.