ایران میں فضائی نظام کی جزوی بحالی، 6 اہم ایئرپورٹس دوبارہ کھول دیے گئے

0

تہران:ایران نے ملک کے 6 اہم ایئرپورٹس کھول کر تقریباً 50 دن بعد اپنی فضائی حدود کو جزوی طور پر بحال کر دیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت مشہد، برجند، گورگن اور زاہدان کے ایئرپورٹس کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔

ایرانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق مشرقی ایران کے فضائی راستے صبح 7 بجے سے دوبارہ کھول دیے گئے ہیں، جس کے بعد بین الاقوامی پروازوں کو ان راستوں سے گزرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام ایئرپورٹس پر پروازیں بتدریج بحال کی جائیں گی، تاہم اس حوالے سے کوئی واضح ٹائم فریم نہیں دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق علاقائی کشیدگی میں کمی کے بعد پابندیوں میں نرمی کا عمل شروع ہو گیا ہے، تاہم دوپہر تک ایران سے پروازوں کی مکمل آمد و رفت بحال نہیں ہو سکی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.