ملکی تاریخ میں پہلی بار پاور سیکٹر ملازمین کے فری یونٹس ختم

0

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں ملکی تاریخ میں پہلی بار پاور سیکٹر کے اہلکاروں کو دیے جانے والے مفت بجلی یونٹس ختم کر دیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا، جسے اب عملی شکل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے اس فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق ایک اہم پیشرفت قرار دیا۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اس اہم اقدام کا اعزاز موجودہ حکومت کو عطا کیا ہے، اور حکومت ملک و قوم کی بہتری کے لیے مزید ایسے اقدامات جاری رکھے گی۔انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ آئندہ بھی ایسے فیصلے کیے جائیں گے جو قومی مفاد اور عوامی ریلیف کے لیے سودمند ثابت ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.