گوتم اڈانی دوبارہ ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے، مکیش امبانی پیچھے رہ گئے

0

لندن :بھارت کے معروف کاروباری شخصیت مکیش امبانی ایک بار پھر ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز کھو بیٹھے ہیں، جبکہ گوتم اڈانی نے یہ مقام دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔

برطانوی شہر لندن سے جاری رپورٹ کے مطابق بلومبرگ کی تازہ درجہ بندی میں گوتم اڈانی 92.6 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے 19ویں اور ایشیا کے امیر ترین فرد بن گئے ہیں۔ دوسری جانب مکیش امبانی 90.8 ارب ڈالرز کے ساتھ 20ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گوتم اڈانی نے 2023 کا آغاز 119 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص کے طور پر کیا تھا، تاہم بعد ازاں ان کی دولت میں نمایاں کمی آئی۔ اب تقریباً دو سال بعد وہ دوبارہ ایشیا کے سب سے امیر شخص بننے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے دوران اڈانی کی دولت میں 8.1 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا، جبکہ مکیش امبانی کی دولت میں 16.9 ارب ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی سطح پر ایلون مسک بدستور دنیا کے امیر ترین شخص ہیں، جن کے اثاثے 656 ارب ڈالرز بتائے گئے ہیں۔ ان کے بعد لیری پیج 286 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ جیف بیزوز 269 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

مزید برآں، فرانس سے تعلق رکھنے والے برنارڈ آرنو کی دولت میں اس سال سب سے زیادہ کمی دیکھی گئی ہے، اور وہ اب تک 44 ارب ڈالرز سے محروم ہو چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.