غزہ کیلئے امدادی قافلہ روانہ، گلوبل صمود فلوٹیلا ایک بار پھر سمندر کے راستے متحرک

0

انقرہ :اسرائیلی ناکا بندی کے خاتمے اور غزہ تک انسانی امداد پہنچانے کے لیے درجنوں کشتیوں پر مشتمل ایک بڑا بحری قافلہ اسپین کے شہر بارسلونا سے روانہ ہو گیا ہے۔

یہ قافلہ جسے گلوبل صمود فلوٹیلا کا نام دیا گیا ہے، تقریباً 40 کشتیوں پر مشتمل ہے جن میں زیادہ تر بادبانی کشتیاں شامل ہیں۔ منتظمین کے مطابق خراب موسم کے باعث روانگی میں تاخیر ہوئی، تاہم یہ قافلہ بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق روانہ ہوا۔

اطلاعات کے مطابق اس مشن میں مزید 20 کشتیاں بھی شامل ہوں گی جو مختلف یورپی بندرگاہوں سے روانہ ہو کر مرکزی قافلے کا حصہ بنیں گی۔ ان میں فرانس کے شہر مارسی اور اٹلی کے شہر سیراکوس سے آنے والے جہاز شامل ہیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ فلوٹیلا جنوبی اٹلی میں ایک ہفتے کا قیام کرے گا، جہاں شرکاء کو غیر متشدد مزاحمت اور انسانی امدادی مشن سے متعلق تربیت دی جائے گی۔قافلے میں دنیا بھر سے فلسطین کے حامی کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہے، جن کا مقصد غزہ تک امدادی سامان پہنچانا اور بحری ناکا بندی کو چیلنج کرنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.