گلگت بلتستان انتخابات: مسلم لیگ (ن) کا اعلیٰ سطح اجلاس، بھرپور انتخابی مہم کا فیصلہ

وفاقی وزراء سے ملاقات، تنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی اور امیدواروں کی تیاری پر مشاورت

0

اسلام آباد: رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے مسلم لیگ (ن) کے گلگت بلتستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے اہم ملاقات کی، جس میں آئندہ انتخابات کی تیاریوں پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صدر حافظ حفیظ الرحمن، جنرل سیکرٹری اکبر تابان اور سابق وزیر انجینئر انور بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال، انتخابی حکمت عملی اور تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال بنانے پر غور کیا گیا۔ قیادت نے ہر حلقے میں مضبوط امیدوار کھڑے کرنے اور انتخابی سرگرمیوں میں تیزی لانے پر اتفاق کیا۔

مسلم لیگ (ن) نے آئندہ انتخابات کے لیے منظم اور بھرپور انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ وفاقی وزراء نے انتخابی تیاریوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ عوامی رابطہ مہم کو مزید وسیع اور مؤثر بنایا جائے اور کارکنوں کو متحرک کردار ادا کرنے کے لیے فعال کیا جائے تاکہ انتخابی نتائج بہتر بنائے جا سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.