جنگ بندی شہید رہنما خامنہ ای کے خون کا ثمر ہے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان
تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ہونے والی حالیہ جنگ بندی ایران کے طے کردہ اصولوں کے مطابق ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ جنگ بندی ایران کے “عظیم شہید رہنما” مجتبیٰ خامنہ آئی کے خون کا ثمر ہے۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ یہ پیش رفت ایرانی عوام کی بھرپور حمایت اور مزاحمت کا نتیجہ ہے، اور اب ایران سفارتکاری اور دفاع دونوں محاذوں پر مزید اتحاد کے ساتھ آگے بڑھے گا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان حالیہ ٹیلیفونک رابطے کے بعد مسعود پزشکیان نے ایرانی وفد کی پاکستان آمد کی بھی تصدیق کی ہے، جہاں متوقع طور پر اہم مذاکرات کیے جائیں گے۔
