لیڈی گاگا سانس کے انفیکشن میں مبتلا، مونٹریال کانسرٹ منسوخ
مونٹریال: امریکی گلوکارہ لیڈ گاگا سانس کے انفیکشن میں مبتلا ہو گئی ہیں، جس کے باعث ان کا کینیڈین شہر مونٹریال میں طے شدہ کانسرٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیڈی گاگا کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے وہ اپنے پروگرام میں پرفارم کرنے سے قاصر ہیں۔ گلوکارہ نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو اپنی صحت کی صورتحال سے آگاہ کیا اور معذرت کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کانسرٹ سے صرف چند دن پہلے انہیں اپنی بیماری کی تشخیص ہوئی، اور ڈاکٹرز کے مشورے پر انہوں نے لائیو پرفارمنس کے بجائے آرام اور صحت یابی کو ترجیح دی۔ سانس کے انفیکشن کی وجہ سے ان کی آواز اور موسیقی کی کارکردگی متاثر ہو سکتی تھی، اس لیے یہ فیصلہ طبی لحاظ سے ضروری تھا۔
