آئی ایم ایف کو بجلی مہنگی کرنے کی یقین دہانی، سبسڈی 830 ارب تک محدود رکھنے کا فیصلہ

0

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی یقین دہانی کرا دی ہے، جبکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سبسڈی کو 830 ارب روپے تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے یہ عزم ظاہر کیا ہے کہ حالیہ خلیجی کشیدگی اور عالمی توانائی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے اثرات کو کم کرنے کے لیے بجلی کے ٹیرف میں بروقت اضافہ کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت طے شدہ ڈھانچہ جاتی شرائط کے مطابق نیا بنیادی ٹیرف 15 جنوری 2027 سے نافذ کیا جائے گا۔

دوسری جانب بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ آئسکو، گیپکو اور فیسکو سمیت اہم کمپنیوں کی نجکاری اب 2027 کے اوائل تک مکمل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے اور گردشی قرضے پر قابو پانے کے لیے یہ اقدامات ناگزیر ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.