ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق دار کی سعودی وزیر خارجہ سے اہم ٹیلیفونک گفتگو
اسلام آباد: ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ٹیلیفون پر بات چیت کی، جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔ گفتگو کے دوران پاکستان-چین کی پانچ نکاتی امن منصوبہ بندی برائے خلیج اور مشرق وسطیٰ پر بھی تفصیل سے بات ہوئی۔
وزیر خارجہ اسحاق دار اور سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط اور بھائی چارے پر مبنی تعلقات کو دوبارہ اجاگر کیا اور باہمی رابطے کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
