پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں بڑا اضافہ، شہری پریشان

0

لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس سے روزانہ سفر کرنے والے شہری شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

ٹرانسپورٹ انتظامیہ کے مطابق مختلف بین الاضلاعی روٹس پر کرایوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ لاہور سے مانسہرہ  کا کرایہ 2700 روپے سے بڑھ کر 3000 روپے ہو گیا ہے، جبکہ مظفر گڑھ  کا کرایہ 2500 سے بڑھ کر 3000 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح سرگودھا جانے والے مسافروں کو اب 1000 کے بجائے 1500 روپے ادا کرنا پڑ رہے ہیں، جبکہ فیصل آبادکا کرایہ 1100 روپے سے بڑھ کر 1500 روپے ہو گیا ہے۔

ٹرانسپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آپریٹنگ اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث کرایوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔

دوسری جانب مسافروں نے کرایوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی نے جینا مشکل کر رکھا ہے، ایسے میں ٹرانسپورٹ اخراجات بڑھنے سے مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ مہنگائی کے بوجھ میں کچھ کمی لائی جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.