ایران پر مبینہ امریکی حملے میں کمسن والی بال کھلاڑیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

0

ماسکو/تہران: روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے شہر میناب میں مبینہ امریکی حملے کے دوران والی بال کھیلنے والی 21 کمسن بچیاں جاں بحق ہوئیں۔

روسی  رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اسی روز پیش آیا جب ایک اسکول پر حملے میں بڑی تعداد میں طالبات کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا گیا۔

روسی میڈیا کے مطابق میزائل قریبی میدان میں گرا جہاں 10 سے 11 سال کی عمر کی بچیاں والی بال کھیل رہی تھیں۔ تاہم اس دعوے کی آزاد اور معتبر بین الاقوامی ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

بین الاقوامی میڈیا اداروں نے اس واقعے کی کوئی واضح تصدیق نہیں کی، جس کے باعث اس خبر کی صداقت پر سوالات برقرار ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.