اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے رابطہ ،پاک-چین امن اقدام کی حمایت

0

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار  نے گزشتہ رات مصر کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مصری وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں حالیہ چار ملکی وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران مہمان نوازی پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے پاکستان اور چین کے پانچ نکاتی امن اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پیش رفت مکالمے کے فروغ اور تنازعات کے پرامن حل میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مصر کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کی توثیق کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر مسلسل رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.