شمالی وزیرستان  میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

0

پشاور: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائی پاک افغان سرحد کے قریب خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کی اطلاع پر کی گئی۔ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے خوارج کا تعلق بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الخوارج سے تھا، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق علاقے میں دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ افغان طالبان  رجیم  اپنی سرحدی ذمہ داریوں کو مؤثر انداز میں پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ افغان حکام کو چاہیے کہ وہ اپنی سرزمین کو دہشتگرد عناصر کے استعمال سے روکیں اور اپنے شہریوں کو پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے سے باز رکھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.