آئی پی ایل کوریج کے دوران برطانوی انجینیئر کی ممبئی ہوٹل میں پراسرار موت

0

ممبئی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کی کوریج کے سلسلے میں بھارت آنے والے 76 سالہ برطانوی براڈکاسٹ انجینیئر جان ولیم لینگفورڈ ممبئی کے ایک ہوٹل میں پراسرار طور پر مردہ پائے گئے۔

پولیس کے مطابق لینگفورڈ منگل کے روز اپنے ہوٹل کے کمرے میں بے ہوشی کی حالت میں ملے، جس کے بعد ہوٹل انتظامیہ نے انہیں فوری طور پرہسپتال منتقل کیا، تاہم ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

رپورٹس کے مطابق جان ولیم لینگفورڈ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ساتھ منسلک تھے اور آئی پی ایل میچز کی براہِ راست کوریج پر کام کر رہے تھے۔ وہ 24 مارچ سے ممبئی کے ٹرائیڈنٹ ہوٹل میں قیام پذیر تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وہ اتوار کو ممبئی انڈینز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے بعد اپنے کمرے میں واپس آئے تھے، تاہم بعد ازاں ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے بار بار رابطے کے باوجود کوئی جواب موصول نہ ہوا۔انتظامیہ نے دروازہ نہ کھلنے پر ماسٹر کی کے ذریعے کمرہ کھولا تو لینگفورڈ کو فرش پر گرا ہوا پایا گیا۔

ممبئی پولیس کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کسی قسم کی مشتبہ علامات سامنے نہیں آئیں، تاہم واقعے کا مقدمہ غیر طبعی موت کے تحت درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.