ایرانی عوام کے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے حق کا احترام کرتے ہیں، شمالی کوریا

0

شمالی کوریا کی جانب سے  مجتبیٰ خامنہ ای کی بطور ایرانی سپریم لیڈر تقرری کی حمایت کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے  بعد ہم ایرانی عوام کے اپنے سپریم لیڈر کے انتخاب کے حق اور فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر غیر قانونی فوجی حملہ علاقائی امن و سلامتی کو نقصان پہنچا رہا ہے اور عالمی سطح پر عدم استحکام میں اضافہ کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا اس جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت مذمت کرتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.