ایرانی شہری ان بندرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں جہاں ایرانی بحریہ موجود ہو: امریکی سینٹرل کمانڈ
دوحہ:امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران آبنائے ہُرمز کے ساتھ موجود سویلین بندرگاہیں استعمال کر رہا ہے۔
سینٹکام کا کہنا ہے کہ ایران بین الاقوامی جہاز رانی متاثر کرنے کے لیے سویلین بندرگاہیں استعمال کر رہا ہے، سویلین بندرگاہ فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہوتو وہ عالمی قانون کے تحت جائز ہدف بن جاتی ہے۔
امریکی سینٹکام نے خبردار کیا کہ ایرانی شہری ان بندرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں جہاں ایرانی بحریہ موجود ہو، پورٹ انتظامیہ اور تجارتی جہازوں کا عملے سے بھی ایسی بندرگاہوں سے دور رہے، امریکی فوج ایسی ایرانی تنصیبات کے قریب موجود شہریوں کی حفاظت کی ضمانت نہیں دے سکتی۔
