کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس: فوجی فرٹیلائزر کمپنی کو کنسورشیم میں شامل کرنے کی توثیق
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹراسحاق ڈار کی صدارت میں کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کو کنسورشیم کے اضافی رکن کے طور پر شامل کرنے کی سمری پر غور کیا گیا۔
کمیٹی نے غور و خوض کے بعد فوجی فرٹیلائزر کمپنی کو کنسورشیم کا اضافی ممبر بنانے کی توثیق کر دی۔ مطابق فیصلے کے، ایف ایف سی ایل پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ 33.99 فیصد عام حصص سبسکرائب کرے گا۔کمیٹی کا فیصلہ اب وفاقی کابینہ کی توثیق کے لیے پیش کیا جائے گا۔
