نائب وزیراعظم اسحق ڈار کی زیرصدارت عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی سربراہی میں عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے کفایت شعاری کے اقدامات پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ تمام وزارتیں اور ڈویژن کفایت شعاری کے اقدامات کو سخت اور شفاف طریقے سے نافذ کریں تاکہ حکومت کے عزم کے مطابق عوامی وسائل کے دانشمندانہ استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔
اجلاس میں مختلف شعبوں میں وسائل کے استعمال کی بہتری اور غیر ضروری اخراجات کو روکنے کے لیے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔
