لندن میں فلسطین کے حق میں القدس مارچ پر پابندی، سکیورٹی خدشات کے باعث فیصلہ
لندن: برطانیہ کے دارالحکومت میں فلسطین کے حق میں نکالے جانے والے سالانہ القدس مارچ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ شبانہ محمود نے پولیس کی درخواست پر کیا۔
رپورٹس کے مطابق پولیس نے اتوار کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے خدشات کے پیش نظر مارچ پر پابندی لگانے کی سفارش کی تھی۔ وزیر داخلہ شبانہ محمود کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ممکنہ بدامنی سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ کے مطابق سالانہ القدس مارچ کو بعض حلقوں میں ایران کی حمایت کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے، تاہم مارچ کے منتظمین کا مؤقف ہے کہ یہ ریلی دراصل فلسطین کی حمایت میں نکالی جاتی ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ مظاہرین کو سخت شرائط کے تحت کسی ایک مقام پر کھڑے ہو کر احتجاج کی اجازت دی جا سکتی ہے۔
دوسری جانب اسلامک ہیومن رائٹس کمیشن سے وابستہ فیصل بودی وابستہ نے القدس مارچ پر پابندی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ اظہارِ رائے کی آزادی کے لیے ایک برا دن ہے۔
