ایران کا کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کا دعویٰ

0

تہران: ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ کویت اور بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کویت میں امریکی فوج کے تین اہم اڈوں کو ہدف بنایا گیا جن میں العلی اور سلیم ائیر بیس ، الادائری ہیلی کاپٹر ایئر بیس اور محمد الاحمد نیول بیس شامل ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق بحرین میں بھی ایک بحری اڈے کو نشانہ بنایا گیا جہاں امریکی فوجی تعینات ہیں۔ تاہم تاحال کویت ، بحرین  یا امریکہ  کی جانب سے ان حملوں کے حوالے سے باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

رپورٹس کے مطابق فروری کے آخر سے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور فضائی حملوں کے تبادلے جاری ہیں۔ ایران نے اس تناظر میں خلیجی ممالک میں امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق حالیہ حملوں اور جوابی کارروائیوں کے نتیجے میں بعض فوجی ہلاکتوں اور زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، جبکہ خلیج میں کشیدگی کے باعث  آبنائے ہرمز  میں تیل بردار جہازوں کی آمد و رفت متاثر ہونے سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.