پہلا ون ڈے ون: پاکستان کی بنگلادیش کیخلاف بیٹنگ جاری، 4 قومی کرکٹرز کا ڈیبیو

0

ڈھاکا: تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی بنگلادیش کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور گرین شرٹس نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 55 رنز بنا لیے ہیں۔

ڈھاکا کے شیربنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلادیش کے کپتان مہدی حسن میراز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت نے اننگز کا آغاز کیا تاہم صاحبزادہ فرحان 27 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ شامل حسین صرف 4 رنز بنا سکے۔ معاذ صداقت بھی اپنے کیریئر کے پہلے میچ میں 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے میچ سے قبل گفتگو میں کہا تھا کہ اگر پاکستان ٹاس جیتتا تو اس وکٹ پر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دیتا، ان کے مطابق اس پچ پر 270 سے 280 رنز کا مجموعہ اچھا ہدف ثابت ہو سکتا ہے۔

پاکستان کی جانب سے اس میچ میں چار کھلاڑی ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں جن میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، عبدالصمد اور شامل حسین شامل ہیں۔ 2008 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان ٹیم میں ایک ساتھ چار کھلاڑیوں کو ون ڈے ڈیبیو کا موقع ملا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.