سٹریٹ کرائم میں واضح کمی آئی ،ورک فرام ہوم پالیسی فیلڈ یونٹس کو متاثر نہیں کرے گی: آئی جی پنجاب

0

لاہور: آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے کہا ہے کہ ورک فرام ہوم پالیسی کا اطلاق فیلڈ یونٹس پر نہیں ہوگا اور پولیس کے فیلڈ یونٹس پہلے کی طرح اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ ورک فرام ہوم سے متعلق پالیسی کے تحت ممکنہ طور پر صرف دفتری عملے میں کچھ تبدیلیاں کی جائیں گی، جس کی حتمی تفصیلات آج واضح کر دی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ دفاتر میں بچت پالیسی پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے اور اس کے تحت جمعہ کے روز دفاتر بند رکھے جائیں گے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ فیلڈ کی ضروریات ایسی ہیں کہ وہاں کسی قسم کی کمی یا کٹوتی نہیں کی جا سکتی۔

راؤ عبدالکریم کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود کوشش کی جائے گی کہ کم سے کم عملے کے ساتھ انتظامی امور چلائے جائیں تاکہ وسائل کا مؤثر استعمال ممکن ہو سکے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ سٹریٹ کرائم کی شرح میں واضح فرق آیا ہے اور پولیس کی کوشش ہے کہ اس میں مزید کمی لائی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.