ٹرمپ ایرانی حکومت کے خلاف مسلح گروہوں کی حمایت پر غور کر رہے ہیں: امریکی اخبار

0

نیویارک:امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران میں ایسے گروہوں کی حمایت کے لیے آمادگی ظاہر کرسکتے ہیں جو موجودہ حکومت کو ہٹانے کے لیے ہتھیار اٹھانے پر تیار ہوں۔ 

حکام نے بتایا کہ ٹرمپ نے اتوار کے روز کرد رہنماؤں سے گفتگو کی اور دیگر مقامی رہنماؤں سے بھی رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کرد فورسز عراق ایران سرحد کے قریب نمایاں عسکری موجودگی رکھتی ہیں جبکہ اسرائیل کی جانب سے مغربی ایران میں بعض مقامات پر بمباری کے بعد یہ قیاس آرائیاں بھی سامنے آئی ہیں کہ ممکنہ طور پر ان گروہوں کے لیے کسی پیش قدمی کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا  کہ آیا وہ حکومت مخالف گروہوں کو اسلحہ، تربیت یا انٹیلی جنس معاونت فراہم کریں گے یا نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.