اسرائیل کا ایرانی سپریم لیڈر سمیت 3 اہم کمانڈرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

0

تل ابیب:اسرائیل نے ایران پر کیے گئے حالیہ فضائی حملوں کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ ان کارروائیوں میں ایران کی کئی اہم عسکری اور سیاسی شخصیات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کارروائیوں میں ایران کے بعض اعلیٰ عہدیداروں کی ہلاکت کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔اسرائیلی حکام کے مطابق فضائی حملوں میں ایران کے مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا جہاں ایران کی سیاسی اور سیکیورٹی قیادت موجود تھی۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کے عسکری اور حکومتی ڈھانچے کو کمزور کرنا تھا۔ جس میں کئی اہم شخصیات کے ٹھکانے بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی ذرائع کے مطابق حملوں میں ایران کی اعلیٰ قیادت بشمول سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر مسعود پزیشکیان کو بھی ہدف بنانے کی کوشش کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.