افغانستان،پاکستان جھڑپوں پر روس کی تشویش، کشیدگی کم کرنے کی اپیل

0

ماسکو/اسلام آباد :روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ مسلح جھڑپوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلامی امارتِ افغانستان اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان تصادم میں غیر معمولی اور تیز رفتار شدت دیکھنے میں آ رہی ہے۔

 ان جھڑپوں میں باقاعدہ فوجی یونٹس، جنگی طیاروں اور بھاری ہتھیاروں کے استعمال کی اطلاعات ہیں، جس کے نتیجے میں دونوں جانب جانی نقصان ہوا ہے، جبکہ متاثرین میں شہری بھی شامل ہیں۔

ماریا زاخارووا نے افغانستان اور پاکستان کو روس کے دوست ممالک قرار دیتے ہوئے پرزور اپیل کی کہ وہ خطرناک محاذ آرائی اور کشیدگی میں مزید اضافے سے گریز کریں اور اپنے اختلافات کو سیاسی و سفارتی ذرائع سے حل کرنے کے لیے مذاکراتی عمل کی طرف واپس آئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.