اکالی دل کی کشمیری مؤقف کی حمایت، 5 اگست 2019 کی آئینی تبدیلیوں کو مسترد کرنے کا اعلان

0

واشنگٹن :سکھوں کی نمائندہ تنظیم Shiromani Akali Dal (اکالی دل) نے کشمیری عوام کے مؤقف کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے جموں کو کشمیر سے الگ کرنے کی مبینہ کوششوں کو ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔

سکھ رہنما Narinder Singh Khalsa نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ وارانہ ایجنڈا اور 5 اگست 2019 کی آئینی تبدیلیوں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جموں و کشمیر کی 5 اگست سے قبل کی آئینی حیثیت فوری طور پر بحال کی جائے، مکمل ریاستی درجہ اور خصوصی اسٹیٹس واپس دیا جائے۔

بیانات میں کہا گیا کہ نفرت کی سیاست کے باعث جموں و کشمیر کا سیکولر تشخص، امن اور ترقی شدید خطرات سے دوچار ہیں۔ سکھ قیادت نے زور دیا کہ “تقسیم در تقسیم” کا کھیل بند کیا جائے اور عوامی اتحاد کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کی مرکزی حکومت نے ریاست جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر کے اسے دو وفاقی اکائیوں میں تقسیم کر دیا تھا، جس کے بعد سے یہ معاملہ سیاسی اور قانونی بحث کا مرکز بنا ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.