روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا اسلام آباد دہشتگرد حملے پر تعزیتی پیغام

0

اسلام آباد: روسی صدرولادیمیر پیوٹن نے اسلام آباد میں دہشتگرد حملے کے نتیجے میں جانی نقصان پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو تعزیتی خطوط ارسال کیے ہیں۔

اپنے پیغام میں روسی صدر نے کہا کہ اسلام آباد میں دہشتگرد حملے کے افسوسناک نتائج پر وہ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہبی تقریب کے دوران معصوم لوگوں کا قتل دہشتگردی کی بربریت اور غیر انسانی فطرت کا ایک اور ثبوت ہے۔

ولادیمیر پیوٹن نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے روس کی آمادگی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ روس اس مشترکہ جدوجہد میں پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ کھڑا ہے۔

روسی صدر نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ اور عزیزوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور حمایت کا اظہار کیا، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

یہ تعزیتی پیغام اسلام آباد میں پیش آنے والے حالیہ دہشتگرد حملے کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جس پر عالمی سطح پر بھی شدید مذمت اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.