بنگلا دیش میں عام انتخابات کیلئے انتخابی مہم کا آغاز، اہم جماعتیں میدان میں آگئیں

0

ڈھاکا میں بنگلا دیش کے عام انتخابات کیلئے انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔ ملک میں 12 فروری 2026 کو عام انتخابات منعقد ہونے جا رہے ہیں، جو سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد پہلے قومی انتخابات ہوں گے۔

انتخابی مہم کے آغاز کے ساتھ ہی مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ حسینہ واجد کے خلاف تحریک چلانے والے نوجوانوں کی جماعت نیشنل سٹیزن پارٹی نے ڈھاکا سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔

اسی طرح جماعت اسلامی بنگلادیش نے بھی دارالحکومت ڈھاکا سے اپنی انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ دوسری جانب بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP) کے سربراہ طارق رحمان نے ضلع سلہٹ میں روڈ شو کے ذریعے مہم کا آغاز کیا۔

ادھر پابندی عائد ہونے کے باعث سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ انتخابی دوڑ سے باہر ہے، جس کے باعث ملک کی سیاست میں ایک نئی صف بندی دیکھنے میں آ رہی ہے۔انتخابات سے قبل سیاسی سرگرمیوں میں تیزی کے ساتھ بنگلا دیش میں ایک بار پھر گرم سیاسی ماحول بنتا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.