پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ راجہ ناصر عباس سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف مقرر، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد:مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ اور پاکستان تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ سینیٹر راجہ ناصر عباس کو سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف مقرر کر دیا گیا ہے۔ سیکریٹری سینیٹ حفیظ اللہ شیخ نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بتایا کہ راجہ ناصر عباس کو اپوزیشن کے 32 میں سے 22 سینیٹرز کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائدِ حزبِ اختلاف کو ڈکلیئر کرنے کا اختیار چیئرمین سینیٹ کو حاصل ہے، اسی اختیار کے تحت راجہ ناصر عباس کو لیڈر آف اپوزیشن قرار دیا گیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ قائدِ حزبِ اختلاف کے نوٹیفکیشن کا معاملہ کچھ عرصہ سینیٹ سیکریٹریٹ میں زیرِ التوا رہا، جس کی وجہ
عدالتی کارروائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب رولز کے مطابق تمام تقاضے پورے ہونے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
