پاکستان نیوی کا زمین سے فضا تک مار کرنے والے ایل وائی 80 میزائل کا کامیاب تجربہ

0

اسلام آباد: پاکستان نیوی نے زمین سے فضا تک مار کرنے والے جدید میزائل ایل وائی 80 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تجربے کے دوران ایل وائی 80 میزائل نے طویل فاصلے پر فضائی ہدف کو کامیابی سے تباہ کیا، جبکہ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے تجربے کا ذاتی معائنہ کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ پاک بحریہ کے ایئر ڈیفنس سسٹم کی صلاحیت کا مظہر ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دفاعی شعبے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت میں ایک اور کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے اسے دفاعی شعبے میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.