خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 خوارج ہلاک، اسلحہ برآمد

0

راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں 11 خوارج ہلاک ہوگئے۔

راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے، جبکہ ضلع کرم میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں مزید 5 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک خوارج کا تعلق بھارتی پراکسی گروپ فتنہ الخوارج سے تھا اور مارے گئے افراد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ یہ خوارج دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور پولیس کی کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں اور مزید خوارج کی تلاش جاری ہے۔ عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری شدت سے جاری رہے گی اور غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.