گرین لینڈ کی خریداری کا ممکنہ امریکی منصوبہ سامنے آگیا

0

واشنگٹن: امریکہ گرین لینڈ کی خریداری کے ممکنہ منصوبے پر غور کر رہا ہے، جس کے تحت 57 ہزار کی آبادی کو براہِ راست 10 ہزار سے ایک لاکھ ڈالر تک ادائیگی کی تجویز دی گئی ہے۔

خبر ایجنسی نے امریکی صدر کے معاونین اور حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد گرین لینڈ کے باشندوں کو ڈنمارک سے علیحدگی پر آمادہ کرنا اور انہیں امریکہ میں شامل ہونے کے لیے قائل کرنا ہے۔

دوسری جانب، گرین لینڈ سے متعلق امریکی عزائم پر برطانیہ اور یورپی ممالک نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ "ہمیں گرین لینڈ کی ضرورت ہے، اور یہ صرف معدنیات کے لیے نہیں بلکہ دفاع کے لیے بھی اہم ہے۔”

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.