نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان کے روس میں سفیر فیصل نیاز ترمذی کی ملاقات
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان کے روس میں سفیر فیصل نیاز ترمذی نے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ماسکو میں ہونے والی حالیہ سفارتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور پاکستان و روس کے درمیان سیاسی، معاشی اور سکیورٹی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے لیے جاری کوششوں پر بریفنگ دی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مستقل اور مؤثر سفارتی رابطے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تعمیری سفارتی روابط کے ذریعے پاکستان کے قومی مفادات کے تحفظ اور فروغ کے لیے کوششیں مزید تیز کی جائیں۔
Deputy Prime Minister / Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 received Pakistan’s Ambassador to Russia, Faisal Niaz Tirmizi, at the Ministry of Foreign Affairs. pic.twitter.com/acivdkLcta
— Raja Shafqat Khan (@RajaSK142) January 6, 2026
ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں میں موجود امکانات سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا اور دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دی جائے گی۔
