بس بہت ہو چکا، مزید دباؤ برداشت نہیں کریں گے: ٹرمپ کی دھمکی پر گرین لینڈ کے وزیراعظم کا دوٹوک ردعمل

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ پر قبضے سے متعلق دی جانے والی دھمکیوں کے بعد گرین لینڈ کے وزیراعظم جینس نیل سن کا سخت ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ اب بہت ہو چکا، گرین لینڈ مزید کسی قسم کا دباؤ برداشت نہیں کرے گا۔

گرین لینڈ کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکا سے الحاق کے خیالات اور خواب اب ان کے لیے ناقابلِ قبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرین لینڈ ایک خودمختار خطہ ہے اور اس کے مستقبل سے متعلق فیصلے صرف اس کے عوام کریں گے۔

جینس نیل سن نے کہا کہ ان کا ملک مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم بات چیت مناسب سفارتی چینلز کے ذریعے اور باہمی احترام کی بنیاد پر ہونی چاہیے، کسی دباؤ یا دھمکی کے ماحول میں مذاکرات ممکن نہیں۔

دوسری جانب فرانس نے بھی گرین لینڈ کے حق میں کھل کر حمایت کا اعلان کیا ہے۔ فرانسیسی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دنیا میں سرحدیں طاقت کے زور پر تبدیل نہیں کی جا سکتیں۔ ترجمان نے کہا کہ گرین لینڈ، گرین لینڈ کے عوام اور ڈنمارک کے عوام کا ہے اور اس کے مستقبل کا فیصلہ انہی کو کرنا ہے۔

فرانسیسی مؤقف کے مطابق کسی بھی ملک کو دوسرے خطے پر دباؤ ڈالنے یا اس پر قبضے کی دھمکی دینے کا کوئی حق حاصل نہیں، اور عالمی برادری کو خودمختاری کے اصولوں کا احترام کرنا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.