وفاقی وزیر پٹرولیم کی سعودی سفیر سفیرنواف بن سعید المالکی سے ملاقات ،پاکستان فیوچر منرلز فورم میں بھرپور شرکت کرے گا:علی پرویز

0

اسلام آباد/ریاض: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے  سعودی عرب کے سفیرنواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے بتایا کہ سعودی عرب کی دعوت پر پاکستان رواں ماہ ریاض میں ہونے والے فیوچر منرلز فورم میں بھرپور شرکت کرے گا۔ پاکستان اپنا پویلین "پاکستان دا منرل مارول”کے نام سے لگائے گا، جس میں ملک کی 13 سرکاری و نجی منرل کمپنیاں حصہ لیں گی۔ پاکستان پویلین میں ملک کے معدنی وسائل اور ان کی وسیع صلاحیت کو اجاگر کیا جائے گا۔

سعودی سفیر نے پاکستان کی فیوچر منرلز فورم میں شرکت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ فورم معدنیات کے شعبے میں تعاون کے نئے راستے کھولے گا اور پاک-سعودی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معدنیات اور توانائی میں پاک سعودی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ ریاض میں پاکستان پویلین، اپریل میں ہونے والے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2026 کا پیش خیمہ بنے گا، اور یہ موقع پاکستانی معدنی صنعت کی عالمی سطح پر موجودگی کو اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

یہ اقدام پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معدنیات و توانائی کے شعبوں میں مشترکہ ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.