بینظیر بھٹو کی برسی پر آزاد کشمیر میں عام تعطیل کا اعلان
مظفر آباد:آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے سابق وزیراعظم پاکستان بے نظیر بھٹو شہید کے یوم شہادت پر 27 دسمبر کو عام تعطیل کی منظوری دے دی۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے 27 دسمبر بروز ہفتہ عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
