قلات: سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 8 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

0

راولپنڈی :آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے قلات میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کیا۔ آپریشن گذشتہ روز فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مؤثر اور پیشہ ورانہ انداز میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ مارے گئے دہشتگرد علاقے میں سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.