صدرِ مملکت آصف علی زرداری عراق کے سرکاری دورے پر بغداد پہنچ گئے

0

بغداد:صدرِ مملکت آصف علی زرداری عراق کے چار روزہ سرکاری دورے پر بغداد پہنچ گئے ہیں،بغداد پہنچنے پر عراقی حکام کی جانب سے صدرِ پاکستان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

عراق کے وزیرِ ثقافت و سیاحت پروفیسر ڈاکٹر احمد فکاک احمد البدرانی، عراق میں پاکستان کے سفیر محمد ذیشان احمد اور دیگر سینئر حکام نے استقبال کے لیے موجود تھے۔

دورے کے دوران صدرِ مملکت اعلیٰ عراقی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت متوقع ہے۔صدر آصف علی زرداری کا یہ دورہ پاکستان اور عراق کے برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.