ہردیپ سنگھ کاقتل اورگرپتونت سنگھ پر حملہ کی سازش، اصل محرک کون ۔؟

0

واشنگٹن :خالصتان تحریک کے کینیڈا میں قتل کیے گئے لیڈر ہردیپ سنگھ نجر اور گرپتونت سنگھ پنوں کے نیویارک میں قتل کی سازش سے متعلق نئے حقائق سامنے آگئے۔ان دونوں سازشوں کے نتیجے میں امریکا اور کینیڈا کے ساتھ پیدا ہونے والے بھارت کے سفارتی بحران کی بنیادی وجوہات بھی منظر عام پر آگئیں۔

مغربی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ امریکی خفیہ ایجنسیوں کا تجزیہ تھا کہ گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی سازش کے احکامات ممکنہ طور پر بھارت میں انتہائی اعلیٰ سطح پر دیے گئے تھے جس میں وزیراعظم نریندر مودی کے قریب ترین حلقے میں شامل افراد بھی تھے۔

رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس اور  محکمہ خارجہ میں حکام  اس بات پر سکتے میں آگئے تھے کہ بھارتی حکام یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ امریکی شہری کو نیویارک میں قتل کروا دیا جائے، حیرت کی وجہ یہ بھی تھی کہ حکام کا خیال تھا کہ ایک ایسا ملک بھارت جس کا ہر طرح خیال رکھنےکی کوشش کی گئی ہو وہ اپنے اتحادیوں کیخلاف یہ عمل کیسے انجام دینے کا تصور بھی کیسے کرسکتا ہے۔

امریکا کی طرح کینیڈا کے حکام بھی اسی کیفیت میں تھےکہ نجر کے قتل پر احتساب کا مطالبہ کس طرح کیا جائے۔ رپورٹ کے مطابق کینیڈین حکام نے علیحدہ تحقیقات کی تھی اور  وہ بھی اس نتیجے پر پہنچے تھےکہ نجر کو قتل کرنےکا حکم بھارتی ریاست کے عناصر نے دیا تھا۔کینیڈین حکام اس بات پر بھی فکر مند تھے کہ اپنے ان شہریوں کی حفاظت کیسے یقینی بنائی جائے جنہیں بھارت اپنے لیے خطرہ تصور کرتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.