پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق

0

بینکاک: پاکستان کی سفیر  رخسانہ افضل نے تھائی چیمبر آف کامرس اور بورڈ آف ٹریڈ آف تھائی لینڈ کے چیئرمین، مسٹر پوج آرم وتنانونت سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط کے فروغ سے متعلق اسٹریٹجک شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے، کاروباری وفود کے تبادلے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا گیا۔اس موقع پر تھائی۔پاکستان چیمبر آف کامرس کے صدر مسٹر عبدالغفار وڑائچ، جے ایف سی سی ٹی کی چیئرپرسن محترمہ ویبیکے لیسانڈ لیئرواگ، اور تھائی۔پاکستان بزنس کونسل کے صدر مسٹر سونگ سانگ بھی موجود تھے۔

دونوں ممالک کے سینئر نمائندگان نے تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے نجی شعبے کے کردار کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔یہ ملاقات پاکستان کے دفترِ خارجہ کے پبلک ڈپلومیسی ونگ کے تحت تعلقاتِ عامہ کی سرگرمیوں کا ایک حصہ تھی، جس کا مقصد پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دیرینہ تعلقات کو نئی جہت دینا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.