امریکی سینیٹ کا ٹرمپ انتظامیہ کے ٹیرف فیصلوں کے خلاف علامتی اقدام، ایمرجنسی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور

0

واشنگٹن:امریکی سینیٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے دور میں مختلف ممالک پر عائد کیے گئے ٹیرف کے خلاف علامتی اقدام اٹھاتے ہوئے قرارداد منظور کر لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سینیٹ نے صدر ٹرمپ کی جانب سے استعمال کیے گئے ایمرجنسی اختیارات کو محدود کرنے کے لیے ایک علامتی قرارداد منظور کی، تاہم اس قرارداد پر عملدرآمد قانونی طور پر لازم نہیں۔قرارداد کے حق میں 51 اور مخالفت میں 47 ووٹ ڈالے گئے۔ تمام ڈیموکریٹس نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، جب کہ صدر ٹرمپ کی اپنی جماعت ری پبلکن پارٹی کے 4 سینیٹرز نے بھی ان کے خلاف ووٹ دیا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے دورِ حکومت میں ایمرجنسی اختیارات استعمال کرتے ہوئے متعدد ممالک پر بھاری ٹیرف عائد کیے تھے، جن میں برازیل پر 50 فیصد اور کینیڈا پر 35 فیصد ٹیرف شامل تھا۔سینیٹ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مستقبل میں کسی بھی صدر کو تجارتی پالیسی کے معاملات میں غیر معمولی اختیارات کے بے جا استعمال سے روکنا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدام اگرچہ علامتی نوعیت کا ہے، تاہم یہ کانگریس میں موجود ان خدشات کی عکاسی کرتا ہے جو صدر کے بڑھتے ہوئے اختیارات اور یک طرفہ تجارتی فیصلوں کے حوالے سے پائے جاتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.