ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

0

اسلام آباد:ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال اور حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار اور عزم کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علاقائی امن و سلامتی کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے مملکتِ سعودی عرب کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ علاقائی و بین الاقوامی امور پر قریبی تعاون جاری رکھے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.