’امریکی صدرٹرمپ تو شہباز شریف اور عاصم منیر کے دیوانے ہوچکے ہیں، ایسا کیا ہوا؟‘
شرم الشیخ :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصر میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
صدر ٹرمپ نے تقریب کے دوران کہا کہ ’پاکستان سے میرے فیورٹ فیلڈ مارشل یہاں نہیں آسکے، مگر وزیراعظم یہاں موجود ہیں۔‘ اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو خصوصی خطاب کی دعوت بھی دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین اس پر تبصرے کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’غزہ امن منصوبے‘ کی دستخطی تقریب کے دوران، جہاں دنیا بھر کے رہنما موجود تھے، وزیرِاعظم شہباز شریف کو خصوصی طور پر خطاب کی دعوت دی۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے لیے مبارکباد کا پیغام بھی دیا۔
U.S. President Donald Trump, in the presence of world leaders at the signing ceremony of the “Gaza Peace Plan,” extended a special invitation to Prime Minister Shehbaz Sharif to address the event. The U.S. President also conveyed a congratulatory message for Field Marshal Syed… pic.twitter.com/MPNR2QCeQl
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) October 13, 2025
عاطف رؤف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شہبازشریف صاحب کی تقریر کے بعد صدر ٹرمپ نے کہا شہبازشریف صاحب کی تقریر بعد میرے پاس الفاظ ہی نہیں او گھر چلیں، یہ کمال کی سفارتکاری ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔
شوک نامی بھارتی صارف نے اپنے ہی ملک کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ غزہ امن سربراہی اجلاس میں 25 ممالک کے رہنما موجود تھے لیکن ٹرمپ نے صرف پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کو خطاب کی دعوت کیوں دی؟ ذرا سوچیں، اگر وہاں شہباز شریف کے بجائے مودی ہوتے، تو بھارتی میڈیا آج تک پاکستان پر پانچ بار ’قبضہ‘ جما چکا ہوتا۔
