یاسین ملک کی بگڑتی صحت پر جے کے ایل ایف کا اظہارِ تشویش، بھارت پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام
نئی دہلی :جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) نے تنظیم کے سربراہ یاسین ملک کی بگڑتی ہوئی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق یاسین ملک گزشتہ چھ برس سے نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں اور ان کے دل میں نصب پرانا والو فوری تبدیلی کا متقاضی ہے۔
جے کے ایل ایف کا کہنا ہے کہ جیل میں مناسب طبی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث یاسین ملک کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ ترجمان نے انکشاف کیا کہ عدالت کی جانب سے واضح احکامات کے باوجود یاسین ملک کو اب تک کسی باقاعدہ اسپتال منتقل نہیں کیا گیا جبکہ جیل ہسپتال میں بڑی سرجری کی سہولت موجود نہیں۔
تنظیم نے بھارتی حکام کے رویے کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر یاسین ملک کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
