یو اے ای میں نوکریوں کے نئے مواقع، اہم شعبوں کے لیے نئی ویزا پالیسی کا اعلان

0

دبئی:متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی نے 29 ستمبر کو ویزا قوانین میں اہم ترامیم اور نئی سہولتوں کا اعلان کیا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق نئی پالیسی کے تحت 4 نئے وزٹ ویزوں کا اجرا کیا گیا ہے، جن میں مصنوعی ذہانت کے ماہرین، انٹرٹینمنٹ، ایونٹس، کروز شپس اور لیژر بوٹس کے شعبوں کے لیے خصوصی ویزے شامل ہیں۔

مزید برآں ایک سالہ ’انسانی بنیادوں پر رہائشی پرمٹ‘ بھی متعارف کرایا گیا ہے جسے مخصوص شرائط کے تحت بڑھایا جاسکے گا۔

اسی طرح غیر ملکی بیوہ یا مطلقہ خواتین کو ایک سالہ رہائشی پرمٹ دیا جائے گا جس کی تجدید بھی ممکن ہوگی۔

وزٹ ویزا اب دوست یا رشتہ دار کے لیے بھی جاری ہوسکے گا، جس میں کفیل کو اپنی آمدنی کی بنیاد پر تیسرے درجے تک کے رشتہ دار یا دوست کو بلانے کی اجازت ہوگی۔

بزنس ایکسپلوریشن ویزے کے لیے مالی طور پر مستحکم ہونا ضروری ہے تاکہ ملک میں نیا کاروبار قائم کیا جاسکے یا بیرون ملک موجود کسی کمپنی میں شراکت داری یا پیشہ ورانہ تجربہ ثابت کیا جاسکے۔

اسی طرح ٹرک ڈرائیور ویزا کے لیے کفیل کی موجودگی کے ساتھ ساتھ صحت اور مالی ضمانتیں بھی لازمی قرار دی گئی ہیں۔

اتھارٹی نے ہر ویزا کی مدت قیام اور اس میں توسیع کے لیے واضح شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.