بھارت مئی کی جنگ کے بعد بیانیے کی جنگ بھی ہار گیا تھا: بھارتی اینکر کا اعتراف
بھارتی میڈیا کی اینکر پرسن پالکی شرما نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت مئی کی جنگ کے بعد بیانیے کی جنگ بھی ہار گیا تھا۔
بھارتی اینکر پرسن پالکی شرما نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو یہ سبق سیکھنا پڑے گا کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ ہے، پیسہ بھی ہے لیکن وژن کی شدید کمی ہے۔پالکی شرما نے اعتراف کیا کہ بھارت مئی کی جنگ کے بعد بیانیے کی جنگ بھی ہار گیا تھا۔
بھارتی اینکر کا کہنا تھا کہ بھارت میں جب بھی ہم حکمت عملی پر بات کرتے ہیں تو ہماری سوچ بارڈز اور، ڈپلومیسی پر آکر رک جاتی ہے لیکن ہم میڈیا سے متعلق نہیں سوچتے، اس کے برعکس دنیا بھر میں میڈیا کو strategic resource تسلیم کیا جارہا ہے۔
