برطانیہ میں کسی کو سڑکوں پر رنگ یا پس منظر کی وجہ سے خوفزدہ نہیں ہونے دینگے: کیئر سٹارمر

0

لندن: بر طانوی وزیر اعظم سر کیئرسٹار مر نے کہا ہے کہ ہم اپنے ملک میں کسی کو سڑکوں پر رنگ یا پس منظر کی وجہ سے خوفزدہ نہیں ہونے دیں گے۔ 

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ احتجاج کرنا سب کا حق ہے مگر ہم کسی کو پولیس پر تشدد کرنے یا کسی کو  سڑکوں پر اس کے رنگ یا پس منظر کی وجہ سے خوفزدہ نہیں ہونے دیں گے۔

سر کیئر سٹارمر نے کہا کہ برطانوی پرچم ہمارے متنوع ملک کی نمائندگی کرتا ہے، اس پرچم کو تشدد اور تقسیم کی علامت بنانے والوں کے حوالے نہیں کریں گے۔

بر طانوی وزیر اعظم سر کیئرسٹار مر  کا یہ بیان ہفتےکو  لندن میں دائیں بازو کے اینٹی امیگریشن مارچ کے بعد سامنے آیا تھا جس دوران مظاہرے میں 2 پولیس افسران زخمی ہوئے اور 25 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.