امریکی صدر ٹرمپ کی پسندیدگی کی شرح مزید گر گئی

0

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پسندیدگی کی شرح مزید گر گئی ہے۔ رائٹرز اور اپسوس کے سروے کے مطابق امریکا کے صرف 34 فیصد ووٹر ٹرمپ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں جبکہ 15 سے 20 اپریل تک ہونے والے پچھلے سروے میں یہ شرح 36 فیصد تھی۔

یہ سروے ٹرمپ پر حملے سے پہلے کا ہے، پچھلے سال جنوری میں جب ٹرمپ نے عہدہ صدارت کا حلف اٹھایا تھا تو ان کی کارکردگی سے 47 فیصد امریکی ووٹر خوش تھے۔

28فروری کو ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے اور اس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرمپ کی ریٹنگ میں مسلسل کمی آ رہی ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر اطمینان کی شرح اور بھی کم ہے اور 22 فیصد امریکی شہری اس معاملے پر ٹرمپ سے مطمئن نظر آتے ہیں۔

تاہم ری پبلکن ووٹروں میں سے 78 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی صدر ٹرمپ کی حمایت کرتے ہیں، ایسے شہری جو خود کو دونوں بڑی جماعتوں سے منسلک نہیں کرتے ان میں سے 34 فیصد ڈیموکریٹک پارٹی اور 20 فیصد ری پبلکن پارٹی کے حامی ہیں۔

امریکا میں صرف 34 فیصد ووٹر ایران کے ساتھ امریکی تنازع کے حق میں ہیں، اپریل کے وسط میں ایسے افراد کی تعداد 36 فیصد تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.