ایران کا آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان ،شکریہ ایران ،امریکی صدر ٹرمپ
تہران/واشنگٹن :ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے تناظر میں آبنائے ہرمز سے تمام تجارتی بحری جہازوں کی آمد و رفت جنگ بندی کی باقی مدت کے لیے مکمل طور پر کھول رہے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ آمد و رفت اُس مربوط (کوآرڈینیٹڈ) راستے کے مطابق ہوگی جس کا اعلان پہلے ہی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن آف ایران کی جانب سے کیا جا چکا ہے، جو اسلامی جمہوریہ ایران کے تحت کام کرتی ہے۔
دوسری طرف امریکی صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز مکمل کھولنے پر ایران کا شکریہ ادا کر دیا۔ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز مکمل کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کھولنے پر ایران کا شکریہ۔
